- جمعه
December 14, 2018

انسانی حقوق کی ویب سائٹ حقیقت

امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف امریکی عوام کے مظاہرے



امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف امریکی عوام کے مظاہرے

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج اور مظاہرے کئے۔


امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف اٹلانٹا، واشنگٹن ڈی سی اور سنٹ لوئیس سمیت اس ملک کی کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے جبکہ واشنگٹن میں تیس ہزار سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف  شدید نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکا کی پچاس ریاستوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امیگریشن پالیسی اور مختلف مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تعداد سات سو پچاس ہو گی۔
مظاہروں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی جس کا نعرہ ہو گا خاندان ایک ہے اور ایک ہی رہے گا اور جب تک ٹرمپ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی نہیں کریں گے احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگ

ّامریکا،ڈونلڈ ٹرمپ،واشنگٹن،،سیاست،فرهنگ و هنر

اپنے نوٹ بھیجیں

آپ کے نوٹ

آپ کا نوٹ

free website counter