- جمعه
December 14, 2018

انسانی حقوق کی ویب سائٹ حقیقت

کراچی میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ



کراچی میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

پاکستان کے شہریوں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم کے خلاف کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا ہے -


کراچی میں سعودی قونصل خانے کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کےساتھ ساتھ آل سعود کے  ہاتھوں یمن کے مظلوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی- مظاہرین نے وحشیانہ سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یہ حملے فوری طور پر بند کئے جائیں - مظاہرے کے شرکا نے پاکستانی حکام سے بھی کہا کہ وہ یمنی عوام پر سعودی مظالم اور وحشیانہ حملے بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں - 
حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ اور عوام کے شدید احتجاج کے باوجود سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اجازت دے دی - پاکستان کے بہت سے سیاسی رہنماؤں اور حلقوں کا کہنا ہےکہ راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کا کمانڈر بننے کی حکومتی اجازت پاکستانی عوام کی اکثریت کی مرضی کے خلاف ہے - پاکستان کے عوام  یمنی عوام سے اپنی ہمدردی اور سعودی حکومت سے نفرت کا اظہار کرنے کے لئے بارہا ریلیاں نکال چکے ہیں -

ٹیگ

کراچی،سعودی،،پاکستان،امنیتی

اپنے نوٹ بھیجیں

آپ کے نوٹ

آپ کا نوٹ

free website counter