- جمعه
December 14, 2018

انسانی حقوق کی ویب سائٹ حقیقت

امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان مذاکرات



امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان مذاکرات

امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون کے درمیان سنگاپور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقوں نے آئندہ بھی مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا۔


ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کے بعد جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کے عمل پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملاقات کے دوران طے پانے والے سمجھوتے کا مضمون ذرائع ابلاغ میں پیش کر دیا جائے گا۔شمالی کوریا کے رہنما نے بھی جزیرہ نمائے کوریا کے تنازعہ کے حل کے لئے پیونگ یانگ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
دونوں ملکوں کے سربراہوں نے تین دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ذریعے مختلف عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اور اس سے علیحدگی کے پیش نظر شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والے کسی بھی سمجھوتے یا معاہدے کو پائیدار تصور نہیں کیا جاسکتا - 
ٹرمپ نے یہ ملاقات ایک ایسے وقت کی ہے جبکہ جی سیون اور شانگھائی تنظیم تعاون کے حالیہ سربراہی اجلاسوں میں امریکا عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑتا دکھائی دیا ہے

ٹیگ

ٹرمپ،امریکی،شمالی کوریا،کیم جونگ اون،سنگاپور،

اپنے نوٹ بھیجیں

آپ کے نوٹ

آپ کا نوٹ

free website counter