- جمعه
December 14, 2018

انسانی حقوق کی ویب سائٹ حقیقت

قطر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ



قطر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ

قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ قائم کرےگا۔



اسپوٹنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق قطر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے قطری شہریوں کے اخراج ، قطر کے خلاف ہوائی ، زمینی اور دریائی راستے بند کرکے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے وہ عالمی عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف مقدمہ قائم کرےگا۔ قطر کا کہنا ہے کہجس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس معاہدے پر متحدہ عرب امارات اور قطر نے دستخط کررکھے ہیں ۔

واضح رہے کہ 5 جون 2017 میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور اس پر فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بھی بند کردی تھیں۔

ٹیگ

قطر،امارات، بحرین،

اپنے نوٹ بھیجیں

آپ کے نوٹ

آپ کا نوٹ

free website counter