- جمعه
December 14, 2018

انسانی حقوق کی ویب سائٹ حقیقت

اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا



اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا

غزہ پٹی پر صیہونی فورسز کے مظالم جاری، قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے پھینکا گیا آنسو گیس کا شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا۔


عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے جانے والا آنسو گیس کا ایک شیل فلسطینی نوجوان کے چہرے پر پھٹ گیا، جس سے نوجوان کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا۔ خان یونس شہر کے مشرق میں لی جانے والی تصویر میں 23 سالہ فلسطینی نوجوان ہیثم ابو سبلہ کو زمین پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا چہرہ خون میں لت پت ہے اور اس کے مُنہ سے دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔
مظاہرین نے فوری طور پر اس فلسطینی نوجوان کو غزہ میں ایک ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے اسے آئی سی یو میں رکھا اور پھر اس کا فوری آپریشن کیا گیا تا کہ چہرے سے آنسو گیس کے شیل کے ٹکڑے نکالے جا سکیں۔ آپریشن کے بعد نوجوان کی حالت بہتر ہے۔ 

ٹیگ

غزہ،اسرائیل،پاکستان

اپنے نوٹ بھیجیں

آپ کے نوٹ

آپ کا نوٹ

free website counter