فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

19 خرداد 10:42
پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان کا ٹکٹ کا باضابطہ جاری کر دیا، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔


ذرائع تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

فواد چوہدری کہتے ہیں ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے،،،، ن لیگ کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔

تبصرے بھیجیں

آپ کی رائے

آپ کی رائے