نواز شریف بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں: نیب

22 خرداد 4:47
نیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب انور نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا تاہم اس وقت مرکز میں ن لیگ کی حکومت تھی اس لئے اس نے اس طرح کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا۔

تبصرے بھیجیں

آپ کی رائے

آپ کی رائے