امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں

22 خرداد 4:34
امریکی محکمہ مالیات نے پانچ روسی اکائیوں کے علاوہ تین روسی افراد پر اضافی پابندیاں لگائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق محکمہ خزانہ نے لیبیا سےتعلق رکھنے والے چھ دیگر افراد پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ پابندی کا ہتھکنڈہ ، اپنے مخالف یا حریف ملکوں کے خلاف ان ملکوں کی پالیسیاں تبدیل کروانے یا واشنگٹن کی پیروی کرنے کے لئے، دباؤ ڈالنے کے مقصد سے استعمال کیا ہے- جیسا کہ امریکہ نے ٹرمپ کے دور میں روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کے بارے میں دیئے گئے اپنے وعدے کے باوجود، نہ صرف یوکرین کے بحران کے سبب نہ فقط ماضی کی پابندیوں کو جاری رکھا ہے بلکہ ماسکو کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تبصرے بھیجیں

آپ کی رائے

آپ کی رائے